بھارتی فورسز کی ایل او سی پرایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری

پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔


ویب ڈیسک September 16, 2015
گزشتہ روز بھی بھارتی فورسز نے کوٹلی کے بٹل سیکٹر میں فائرنگ کرکےپاک فوج ایک جوان کو شہید کردیا تھا۔ فوٹو: اے ایف پی/فائل

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی جانب سے ایک بار پھر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی۔

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بٹل سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جا رہی ہے۔ پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ حال ہی میں پاکستان رینجرز کے وفد نے بھارت کا دورہ کیا جس میں بھارتی وزیر داخلہ نے یقین دلایا تھا کہ ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ اور گولہ باری نہ کرنے کا یقین دلایا تھا تاہم ان کی یقین دہانی کے اگلے روز ہی بھارتی فورسز کی جانب سے ایک بار پھر ایل او سی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کوٹلی کے بٹل سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی۔

واضح ہے کہ گزشتہ روز بھی بھارتی فورسز نے کوٹلی کے بٹل سیکٹر میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج ایک جوان شہید ہو گیا تھا۔ رواں برس ورکنگ باپنڈری اور ایل او سی پر بھارتی جارحیت کے نتیجے میں اب تک پاک فوج کے جوانوں سمیت 25 پاکستانی شہری شہید اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |