لاہور اور ہری پور میں قتل کے 2 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی

کوٹ لکھپت جیل میں قتل کے ملزم اللہ دتہ کو جبکہ ہری پور میں حاجی شبیر کو پھانسی دی گئی


ویب ڈیسک September 16, 2015
ملک بھر میں سزائے موت کے مجرموں کو پھانسی دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ فوٹو: فائل

KARACHI: ملک بھر میں سزائے موت کے مجرموں کو تختہ دار پر لٹکانے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی قتل کے 2 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں قتل کے ملزم اللہ دتہ کو علی الصبح پھانسی دی گئی۔ مجرم نے 12 سال قبل معمولی جھگڑے پر ضلع اوکاڑہ کے علاقے دیپالپور میں ایک شخص کو قتل کیا تھا۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے جرم ثابت ہونے پر اللہ دتہ کو سزائے موت سنائی تھی۔ سپریم کورٹ نے بھی ماتحت عدالت کا فیصلہ برقرار رکھا اور صدر پاکستان نے بھی مجرم کی رحم کی اپیل مسترد کر دی تھی۔

راولپنڈی کے تاجر کو قتل کرنے والے مجرم حاجی شبیر کو ہری پور سنٹرل جیل میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا، حاجی شبیر نے 1996 میں تاجر کو قتل کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر دہشت گرد حملے کے بعد سے ملک بھر میں سزائے موت کے مجرموں کو پھانسی دینے کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک تقریبا 300 مجرموں کو پھانسی دی جا چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں