فیصل آباد کی عدالت میں 2 مخالف گروپ گھتم گتھا پولیس خاموش تماشائی بنی رہی

دونوں گروپس کے افراد نے ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش کی اور مُکے برسائے


ویب ڈیسک September 16, 2015
لڑائی ختم ہونے کے بعد دونوں فریقین پیشی کی سماعت کے بغیر ہی اپنے اپنے گھروں کو لوٹ گئے۔ فوٹو: فائل

تھانہ تھائیاں والا کی حدود میں کیس کی سماعت کے لئے آنے والے 2 گروپس آپس میں لڑ پڑے لیکن کچہری میں موجود پولیس اہلکار تماشائی بنے رہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ تھائیاں والا کی حدود میں 2 گروپس آپس کے تنازع کی پیشی کے لئے عدالت میں پیش ہوئے تو ان کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھا پائی میں تبدیل ہو گئی۔ دونوں گروپس کے افراد کی جانب سے ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش کی گئی اور مُکے برسائے گئے لیکن احاطہ عدالت میں موجود پولیس اہلکار خاموش تماشائی بنے رہے اور لڑنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی کرنے کے بجائے انہیں زبانی کلامی روکتے رہے۔

لڑائی ختم ہونے کے بعد دونوں فریقین پیشی کی سماعت کے بغیر ہی اپنے اپنے گھروں کو لوٹ گئے اور پولیس والے انہیں تکتے رہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں