بلوچستان میں خوف کی فضا کا خاتمہ ہوگیا کمانڈرسدرن کمانڈ

بلوچستان کاہاتھ سے نکل جانے کا تاثر زائل ہوگیا ہے، کمانڈر سدرن کمانڈ


ویب ڈیسک September 16, 2015
یہ طلباء جنہوں نے کتاب کیلئے مضامین لکھے ان کے جذبات کی قد رکرتاہوں،کمانڈرسدرن کمانڈ:فوٹو فائل

کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں خوف کی فضاء کو ختم کردیا اب ہر جگہ پاکستان ہی پاکستان نظر آتا ہے۔

کوئٹہ میں نیب بلوچستان کی جانب سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کے دوران کمانڈر سدرن کمانڈ ناصر جنجوعہ کا کہنا ہےکہ بلوچستان کاہاتھ سے نکل جانے کا تاثر زائل ہوگیا ہے اور اب ہرطرف پاکستان ہی پاکستان نظرآتا ہے، وہ بلوچستان کے حالات میں بہتری کو یہاں کے عوام کے نام کرتے ہیں۔ بلوچستان کےلوگوں کےدلوں میں پاکستان کہیں چھپاہواتھا، انوہں نے جب پکارا توہرشخص مرضی سے قومی پرچم لےکرنکل پڑا۔

کمانڈر سدرن کمانڈ کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی مٹھی میں ہمارے ملک کا مستقبل ہے، آج کے طلبہ ہمارے مستقبل کی ضمانت ہیں۔ کرپشن کے خاتمے میں طلبہ کلیدی کردارادا کرسکتےہیں، بچوں کو اس قابل کیا جائے کہ وہ بدعنوانی کے خلاف اپنے والدین سے سوال کرسکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں