چوہدری نثار کا 65 ہزار افراد کے نام ای سی ایل سے خارج کرنے کا اعلان

ای سی ایل میں ڈالے گئے شخص کو اپیل کا حق حاصل ہوگااور اس فہرست کا ہر سال جائزہ لیا جائے گا، وفاقی وزیر داخلہ


ویب ڈیسک September 16, 2015
جعل سازی میں ملوث نادرا کے 138ملازمین کو نکالا گیا ہے اور کئی گرفتار بھی ہوئے ہیں، چوہدری نثار فوٹو: فائل 

وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ ای سی ایل سے متعلق نئی پالیسی کے تحت 65 ہزارافراد کے نام نکالے جارہے ہیں۔

https://img.express.pk/media/images/q415/q415.webp

وزارت داخلہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ ای سی ایل سے متعلق واضح پالیسی اختیار کی جا رہی ہے، ای سی ایل سے 65 ہزار افراد کے نام نکالے جارہے ہیں، کئی افراد کے نام 80 کی دہائی میں شامل کئے تھے اور وہ اب بھی بیرون ملک سفر نہیں کرسکتے۔ اب کسی کا نام ای سی ایل میں ڈال کر بھولا نہیں جائے گا نہ ہی کسی جواز کے بغیر کسی کا نام ای سی ایل میں شامل جائے گا، ای سی ایل میں ڈالے گئے شخص کو اپیل کا حق حاصل ہوگا۔ ای سی ایل کا ہرسال جائزہ بھی لیا جائے گا۔ ای سی ایل میں کسی کانام ڈالنے کے لیےنوٹی فکیشن جاری ہوگا۔ ای سی ایل میں موجود غیرملکیوں کے لیے الگ پالیسی مرتب کی جائے گی۔

https://img.express.pk/media/images/q514/q514.webp

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کے پہلے سال میں نادرا کی آمدنی میں 5 ارب روپے کا اضافہ ہوا، وہ کسی کی نوکری کے دشمن نہیں بلکہ کرپٹ افراد کے خلاف ہیں، نادرا سمیت کسی ادارے میں بدعنوان ملازمین کو برداشت نہیں کیا جائے گا، جعل سازی میں ملوث نادرا کے 138ملازمین کو نکالا گیا ہے اور کئی گرفتار بھی ہوئے ہیں۔ اداروں میں اچھےملازمین کی حوصلہ افزائی کے لیے مراعات دی جائیں گی۔

https://img.express.pk/media/images/q612/q612.webp

وزیر داخلہ نے کہا کہ جب سے انہوں نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالا تو ان کی کوشش تھی کہ پاسپورٹ کے حصول کے لیے آسانیاں پیدا کی جائیں، شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی آسان فراہمی یقینی بنا رہے ہیں، وزارت داخلہ پاسپورٹ کے لیےایس ایم ایس رابطہ سروس کا اجرا کر رہی ہے، ایس ایم ایس سروس سے پاسپورٹ کےحصول میں آسانیاں پیدا ہوں گی، کسی کوپاسپورٹ کےحصول کے لئے سفارش کی ضرورت نہیں ہوگی، سروس کے ذریعے درخواست گزار پاسپورٹ کے تمام مراحل سے باخبر رہ سکے گا، اگلے مہینے سے اسلام آباد اور راولپنڈی میں پاسپورٹ شناختی کارڈ کی ہوم ڈلیوری کا سلسلہ شروع کر رہے ہیں، اس کے بعد اس کو ملک بھر میں پھیلا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں