پی آئی اے کے 302 ملازمین جعلی ڈگری پر برطرف

قومی ایئر لائن کے خسارے میں 37 فیصد کمی اور ادارے کی آمدنی میں 6 فیصد اضافہ ہوا، ترجمان پی آئی اے


ویب ڈیسک September 16, 2015
حاجیوں کی واپسی 27ستمبر سے شروع جب کہ 28اکتوبر کو مکمل ہو گی،ترجمان رینجرز:فوٹو فائل

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ ادارے کے 302 ملازمین کو جعلی ڈگریوں پر نوکری سے برطرف کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن کے خسارے میں 37 فیصد کمی اور ادارے کی آمدنی میں 6 فیصد اضافہ ہوا، خسارے والے روٹ بند کرنے سے ایک ارب20 کروڑ کی بچت ہوئی تاہم انکا کہنا تھا کہ جعلی ڈگری کے حوالے سے 302 ملازمین کو نکالا گیا ہے۔

قومی ایئر لائن کے ترجمان کا کہنا تھا کہ عازمین حج کی روانگی کے لئے پروازوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ حاجیوں کی واپسی کے لئے آپریشن 27 ستمبر سے شروع ہوگا جو کہ 28 اکتوبرکو مکمل ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں