پارلیمنٹ اور جمہوریت کی موجودگی تک وزیراعظم کو کوئی نہیں ہٹاسکتا خورشید شاہ
وزیراعظم نواز شریف دیوار کی دوسری طرف دیکھنے کی صلاحیت نہیں رکھتے، قائد حزب اختلاف
لاہور:
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کہتے ہیں کہ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ کچھ لوگ انہیں ہٹانا چاہتے ہیں اور ایسا ہو بھی سکتا ہے لیکن پارلیمنٹ اور جمہوریت کی موجودگی تک کوئی نہیں جاسکتا۔
لاہور میں تقریب سے خطاب کے دوران خورشید شاہ نے کہا کہ بھتہ خوری اوردہشت گردی کے خاتمے کی اب ملک میں بات ہورہی ہے لیکن اس جڑ تک آج تک کوئی نہیں پہنچا، وہ کسی پر تنقید نہیں کررہے بلکہ تاریخی حقائق سامنے رکھ رہے ہیں۔ 30 برس بعد پتا چلا کہ ایم کیو ایم کو پیدا کرنے والا کون ہے، کرپشن کی لعنت کو پاکستان سے ہرصورت ختم ہونا چاہئے لیکن اس کے خلاف کارروائی بلا تفریق ہونی چاہیے۔ کرپشن اوردہشت گردی کا الزام سیاست دانوں پر لگانا ظلم ہے، اس امراض کی تحقیقات کی جائے کہ یہ کب اور کہاں سے آئے، ان کی جماعت کی لیڈر بے نظیربھٹو نے دہشت گردی کے خلاف جنگ شروع کی، انہوں نے دہشت گردوں کے ساتھ لڑتے لڑتے شہادت پائی لیکن کسی نے ان کا نام نہیں لیا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف دیوار کی دوسری طرف دیکھنے کی صلاحیت نہیں رکھتے، انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ انہیں ہٹانا چاہتے ہیں، ایسا ہو بھی سکتا ہے لیکن پارلیمنٹ اور جمہوریت کی موجودگی تک کوئی نہیں جاسکتا۔
خورشیدشاہ نے کہا کہ ایک وقت تھا جب کوئی جج دہشت گرد کا کیس سننے کو تیار نہیں تھا، ملک کی سیاسی جماعتوں نے فوجی عدالتوں کا قانون منظور کیا کیونکہ سیاسی جماعتوں کو ملک کی خاطر کڑوے فیصلے کرنا پڑتے ہیں، وطن کوبچانا صرف فوج کی ذمہ داری نہیں بلکہ اس ملک کے 20 کروڑعوام کی بھی ہے۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی ساری دنیا تعریف کرتی ہے، سیاست دانوں کو بھی ان کی تعریف پر خوش ہونا چاہئے۔
https://www.dailymotion.com/video/x37384r_khursheed-shah_news