کراچی کے علاقے ڈیفنس سے القاعدہ برصغیر کا مالی معاونت کار گرفتار سی ٹی ڈی

ملزم نے سانحہ صفوراکے ملزمان کی ذہنی تربیت کے ساتھ ساتھ مالی معاونت کا اعتراف کیا ہے، ایس ایس پی نوید خواجہ


ویب ڈیسک September 16, 2015
ملزم نے سانحہ صفوراکے ملزمان کی ذہنی تربیت کے ساتھ ساتھ مالی معاونت کا اعتراف کیا ہے، ایس ایس پی نوید خواجہ، فوٹو:فائل

انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ نے ڈیفنس میں کارروائی کرکے القاعدہ برصغیر کے مالی معاونت کار کو گرفتار کرلیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ کے ایس ایس پی نوید خواجہ نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے ڈیفنس میں کارروائی کرکے القاعدہ برصغیر کے مالی معاونت کار شیبا احمد کو گرفتار کرلیا جب کہ ملزم نے دوران تفتیش سانحہ صفوراکے ملزمان کی ذہنی تربیت کے ساتھ ساتھ مالی معاونت کا بھی اعتراف کیا ہے۔

ایس ایس پی نوید خواجہ کے مطابق ملزم نےطالبان کی مالی مدد کا بھی اعتراف کیا ہے اور اپنا تعلق تنظیم اسلامی سے بتایا ہے جب کہ ملزم پاکستان اور پڑوسی اسلامی ملکوں میں کیمیکل کا کاروبار کرتا ہے جس کی فنڈنگ سے متعلق بھی جائزہ لے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں