سیز فائر کی خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے فائرنگ پر شدید احتجاج کیا گیا جب کہ احتجاجی مراسلہ بھی ان کے حوالے کیا گیا۔

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے فائرنگ پر شدید احتجاج کیا گیا جب کہ احتجاجی مراسلہ بھی ان کے حوالے کیا گیا، فوٹو:فائل

لاہور:
پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ پر شدید احتجاج کیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق دفتر خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو طلب کرکے گزشتہ روز لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور اس کے نتیجے میں پاک فوج کے اہلکار کی شہادت پر شدید احتجاج کیا اور شہریوں کو نشانہ بنانے پر اپنی شدید تشویش سے بھی آگاہ کیا۔


ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو ایک احتجاجی مراسلے بھی دیا گیا جس میں کہا گیا ہےکہ بھارت ایل او سی پر فائرنگ سے 2003 کے سیز فائر معاہدے اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کررہا ہے لہٰذا سیز فائر معاہدے کا احترام کیا گیا۔ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی عدم پھیلاؤ کے اقدامات عالمی برادری میں تسلیم شدہ ہیں۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب آج بھی بٹل سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی جب کہ گزشتہ روز بھی فائرنگ کے واقعے میں پاک فوج کا ایک اہلکار شہید ہوا تھا۔

https://www.dailymotion.com/video/x373bdr_pakistan-protest-on-loc-firing_news
Load Next Story