امیتابھ اور شاہ رخ کو امریکا سمیت 8 ممالک کے ایئرپورٹس پر تلاشی سے استثنا مل گیا

دونوں اداکاروں کو بھارتی حکومت کی درخواست پر گلوبل انٹری پروگرام کے تحت رعایت دی گئی ہے


ویب ڈیسک September 16, 2015
دونوں اداکاروں کو بھارتی حکومت کی درخواست پر گلوبل انٹری پروگرام کے تحت رعایت دی گئی ہے، فوٹو:فائل

بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اور کنگ شاہ رخ خان امریکا سمیت 8 ممالک کے بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر بغیر تلاشی کے داخل ہوسکیں گے۔

بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن اور کنگ شاہ رخ خان کی فلموں کو بھارت کے علاوہ دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے اور اسی وجہ سے ان کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں جو ان کی ایک جھلک کے لیے بے تاب ہوتے ہیں۔ بھارتی حکومت نے امریکا کو اپنے کئی وی وی آئی پی شہریوں کی لسٹ فراہم کی ہے جنہیں امریکا سمیت 8 ممالک میں گلوبل انٹری پروگرام کے تحت بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر رعایت دی جائے گی جب کہ اس فہرست میں سابق بھارت صدور اور وزرائے اعظم سمیت تاجر بھی شامل ہیں تاہم اس فہرست میں بالی ووڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان کے نام بھی موجود ہیں۔

گلوبل انٹری پروگرام کے تحت بگ بی امیتابھ بچن اور کنگ خان کو امریکا ، کینیڈا، ہالینڈ، پناما،جنوبی کوریا، جرمنی، پیرو، میکسیکو اور برازیل کے ایئرپورٹس پر بغیر کسی تلاشی کے جانے کی اجازت ہوگی۔

واضح رہے کہ اداکار شاہ رخ خان،عامر خان ، سابق مرکزی وزیر پرفل پٹیل اور سابق سفارت کار ہردیپ سنگھ پوری کو امریکی ہوائی اڈوں پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں