چلی کے ساحلی شہر الاپل میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ فوٹو: اے ایف پی
چلی میں 8.3 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور10 سے زائد زخمی ہو گئے جب کہ ساحلی علاقے سے سونامی بھی ٹکرا گیا ہے۔
زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق چلی میں آنے والے طاقتور زلزلے کا مرکز اٹلی کے دارالحکومت سان تیاگو سے 232 کلو میٹر دور شمالی مغربی علاقہ تھا جب کہ زلزلے کے جھٹکے پیرو اور بیونس آئرس تک محسوس کئے گئے۔ چلی میں 8.3 شدت کے طاقتور زلزلے کے بعد ساحلی علاقوں سے سونامی بھی ٹکرا گیا ہے۔
چلی میں آنے والے طاقتور زلزلے سے بڑی بڑی عمارتیں ہوا میں جھول گئیں جب کہ چلی کے ساحلی علاقوں پر بحرالکاہل میں 21 فٹ اونچی پانی کی لہریں ریکارڈ کی گئیں۔ سونامی کے بعد سیلانی صورت حال اور بڑے پیمانے پر تباہی کے خدشے کے پیش نظر 10لاکھ سے زائد افراد نے محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہونا شروع کردیا ہے۔
چلی کے ساحلی شہر الاپل میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے جب کہ بعص علاقوں میں سیلاب کی بھی اطلاع موصول ہوئی ہیں۔ چلی کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 2010 میں بھی چلی میں 8.8 شدت کا زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں 500 سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں مکانات تباہ ہو گئے تھے۔