بھارت میں چپڑاسی کی آسامیوں کیلئے 23 لاکھ درخواستیں موصول 255 پی ایچ ڈی بھی شامل
چپڑاسی کی نوکری کے امیدواروں میں 24 ہزار 969 پوسٹ گریجویٹ ہیں اور ڈیڑھ لاکھ سے زائد امیدواروں نے گریجویشن کررکھا ہے
بھارتی حکومت دنیا میں اپنی خوشحالی اور عوام دوست اقدامات کے دعوے کرتا نہیں تھکتا لیکن وہاں غربت اور بے روزگاری کا یہ عالم ہے کہ پی ایچ ڈی کے حامل افراد چپڑاسی کی نوکری کے لئے بھی مارے مارے پھر رہے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کی حکومت نے ریاستی سیکریٹریٹ میں چپڑاسی کی 368 اسامیوں کا اشتہار دیا ،اس نشست پر درخواست گزار کی اہلیت پانچویں پاس رکھی گئی تھی لیکن ان درخواستوں کی جانچ پڑتال کے دوران پتہ چلا کہ ان اسامیوں پر پی ایچ ڈی کے حامل افراد بھی کام کرنے کو تیار ہیں۔
اترپردیش کے ایک اعلیٰ سرکاری افسر کا کہنا ہے کہ 368 اسامیوں کے لئے انہیں کل 23 لاکھ درخواستیں موصول ہوئیں، جن میں 255 پی ایچ ڈی، 24 ہزار 969 پوسٹ گریجویٹ اور ڈیڑھ لاکھ سے زائد امیدواروں نے گریجویشن کررکھا ہے۔
ریاستی حکام کا کہنا ہے کہ معمولی آسامی کے لئے اعلی ترین تعلیم یافتہ افراد کی بڑی تعداد میں آنے والی درخواستوں کو دیکھ کر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب یہ آسامیاں صرف انٹرویو کی بنیاد پر ہی پُر کی جائیں گی۔