سوڈان میں آئل ٹینکر میں دھماکے اور آتشزدگی سے 170 افراد ہلاک متعدد زخمی
لوگوں کی بڑی تعداد تیل جمع کرنے جائے حادثہ پر جمع ہوئی کہ اچانک ٹرک میں دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی
سوڈان میں آئل ٹینکر الٹنے کے بعد دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 170 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی سوڈان کے قصبے ماریدی میں تیل سے بھرا ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 170 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔ صدارتی ترجمان کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹینکرموڑ کاٹتے ہوئے تیز رفتاری کے باعث پلٹ گیا جس کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد تیل جمع کرنے کے لیے جائے حادثہ پرجمع ہوگئی کہ اچانک ٹینکر میں آگ بھرک اٹھی اور دھماکا ہوگیا۔
مقامی انتظامیہ کے مطابق علاقے میں موجود تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جب کہ اسپتال زخمیوں سے بھر گئے ہیں جن میں سے 50 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ سوڈان کی حکومت نے علاج و معالجے کی بہتر سہولتیں نہ ہونے کے سبب ہلال احمر اور اقوام متحدہ سے مدد کی اپیل کی ہے۔