نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے لڑکی سمیت 2 افراد شہید آئی ایس پی آر

شہدا میں 13 سالہ لڑکی لائبہ اور 55 سالہ منشی احمد شامل ہیں، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک September 17, 2015
شہدا میں 13 سالہ لڑکی لائبہ اور 55 سالہ منشی احمد شامل ہیں، آئی ایس پی آر، فوٹو:فائل

کوٹلی میں نکیال سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے 2 شہری شہید ہوگئے جن میں 13 سالہ لڑکی بھی شامل ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q87/q87.webp

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی جانب سے سرحدی جارحیت مسلسل جاری ہے اور سیز فائر کی خلاف ورزی کے ایک اور تازہ واقعے میں بھارتی فوج نے آزاد کشمیر کے کوٹلی نکیال سیکٹر کے مقام پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 2 شہری شہید ہوگئے۔

https://img.express.pk/media/images/q120/q120.webp

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں 13 سالہ لائبہ اور 55 سالہ منشی احمد شامل ہیں جب کہ بھارتی جارحیت پر پاک فوج کی جانب سے منہ توڑ جواب دیا گیا جس کے بعد دشمن کی توپیں خاموش ہوگئیں۔

واضح رہے کہ پنجاب رینجرز اور بھارتی سیکیورٹی فورسز کے مذاکرات کے بعد بھارت کی جانب سے سرحدی جارحیت میں مسلسل اضافہ ہوا ہے اور گزشتہ دنوں سے فائرنگ کا سلسلہ تواتر سے جاری ہے جس میں اب تک پاک فوج کا جوان بھی شہید ہوچکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں