جدید ملبوسات لڑکیوں کی شخصیت پر مثبت اثر ڈالتے ہیں حرا ترین

برانڈ برطانیہ اور دبئی میں بھی متعارف کروائیں گی، جس کے لیے وہ مارکیٹ ریسرچ کررہی ہیں


Showbiz Reporter September 18, 2015
برانڈ برطانیہ اور دبئی میں بھی متعارف کروائیں گی، جس کے لیے وہ مارکیٹ ریسرچ کررہی ہیں۔:فوٹو: فائل

ماڈل حرا ترین کا کہنا ہے کہ جدید ملبوسات خواتین خاص طور پر لڑکیوں کی شخصیت پر مثبت اثر ڈالتے ہیں، یہ ملبوسات انھیں محفل میں نمایاں نظر آنے میں مدد دیتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ میں نے رواں سال خود کی ملبوسات کی برانڈ''آئیکون کلاتھنگ'' متعارف کروائی ہے، جس کا بنیادی مقصد عالمی طرز کے ملبوسات کو پاکستانی انداز میں بنائیں۔ اپنی کلیکشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا میں نے موسم خزاں کے لیے کلیکشن کو جاذب نظر بنانے کے لیے پوری توانائی کے ساتھ تخلیق کیا ہے۔ جلد ہی وہ اپنی برانڈ کو عالمی سطح پر امریکا، برطانیہ اور دبئی میں بھی متعارف کروائیں گی، جس کے لیے وہ مارکیٹ ریسرچ کررہی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں