عیدالاضحیٰ ملک بھر میں 24 سے 27 ستمبر تک لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی

عید الاضحیٰ کے موقع پر بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے تاکہ عید کے دنوں میں کوئی شکایت موصول نہ ہوسکے

عید الاضحیٰ کے موقع پر بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے تاکہ عید کے دنوں میں کوئی شکایت موصول نہ ہوسکے:فوٹو: فائل

وزارت پانی و بجلی نے عید الاضحی پر ملک بھر میں 24 سے 27 ستمبر تک لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


وزارت پانی وبجلی نے لیسکو اور دیگر تقسیم کارکمپنیوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں، وزارت پانی وبجلی نے تقسیم کار کمپنیوں سے کہا ہے کہ جمعرات، جمعہ ، ہفتہ اور اتوار کے روز پورے ملک میں عید الاضحیٰ کے موقع پر بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے تاکہ عید کے دنوں میں کوئی شکایت موصول نہ ہوسکے۔
Load Next Story