جاپانی ارکان پارلیمنٹ متنازع سیکیورٹی بل پر گتھم گتھا گھونسوں کا آزادانہ استعمال

اس بل کے تحت جاپانی فوج کئی عشروں میں پہلی مرتبہ ملک سے باہرلڑے گی۔


AFP September 18, 2015
حزب اختلاف اورحکمراں اتحاد کے ارکان نے ایک دوسرے کو دھکے بھی دیئے۔ فوٹو: اے ایف پی

جاپان کے ارکان پارلیمنٹ جمعرات کو ایک متنازع سیکیورٹی بل پر گرما گرم بحث کے دوران گتھم گتھا ہوگئے۔

اس بل کے تحت جاپانی فوج کئی عشروں میں پہلی مرتبہ ملک سے باہرلڑے گی۔ جاپان کی پارلیمنٹ میں اس طرح کے مناظرعموماً کم ہی نظرآتے ہیں جبکہ ایک کمیٹی کے چیئرمین کے گھیراؤ کے دوران حزب اختلاف اورحکمراں اتحاد کے ارکان نے ایک دوسرے کو دھکے دے رہے تھے۔

دونوں جانب سے ارکان نے مکوں اور گھونسوں کابھی استعمال کیا۔ یہ کشیدگی بدھ کی رات کو رائے شماری میں باربار کی تاخیرکے باعث شدت اختیار کرگئی جبکہ حزب اختلاف کے ارکان پارلیمنٹ نے پارلیمنٹ کے دروازوں اور راہداریوں کواحتجاجاً بند کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں