دہشت گردوں کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے  وزیراعظم نواز شریف

دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مسللح افواج کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے، وزیراعظم


ویب ڈیسک September 18, 2015
ہماری فورسز دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے ہردم تیار ہیں، چوہدری نثار۔ فوٹو: فائل

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ ہے اور دہشت گردوں کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکیں گے۔

وزیراعظم نواز شریف سے وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں ملک میں امن و امان کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کارروائیاں جاری رہیں گی اور دہشت گردوں کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکیں گے۔

وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مسللح افواج کو پوری قوم کی حمایت حاصل ہے اور پورے ملک سے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا خاتمہ کیا جائے گا۔ وزیرداخلہ چوہدری نثار علی نے کہا کہ ہماری فورسز دہشت گردی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے ہردم تیار ہیں۔

دوسری جانب ایئر چیف مارشل سہیل امان نے بھی وزیراعظم نواز شریف کو فون کیا اور پشاور میں پی اے ایف بیس کیمپ پر ہونے والے دہشت گرد حملے کے حوالے سے آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ آج صبح دہشت گردوں نے پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں ایئرفورس کے بیس کیمپ پر حملہ کیا تاہم کوئیک ری ایکشن فورس نے بروقت جوابی کارروائی کر کے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں فورسز کے 2 افسران سمیت 10 جوان زخمی بھی ہوئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں