دیپیکا نے فلم باجی راؤ مستانی کو اپنے کیرئیرکی مشکل ترین فلم قراردے دیا

باجی راؤ مستانی کی شوٹنگ کرکے اب فلم رام لیلا آسان لگنے لگی ہے، اداکارہ


ویب ڈیسک September 18, 2015
فلم باجی راؤ مستانی 18 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی:فوٹو فائل

PESHAWAR: بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کا کہنا ہے کہ ان کی نئی آنے والی فلم باجی راؤ مستانی ان کے کیرئیر کی مشکل ترین فلم ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈکون کا کہنا ہے کہ باجی راؤ مستانی ان کے فلمی کرئیر کی مشکل ترین فلم ثابت ہوئی ہے، فلم کی شوٹنگ 10 سے 12 گھنٹے تک جاری رہتی تھی جس میں گھڑ سواری، ڈائیلاگ کی پریکٹس اور ڈانس شامل تھا۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم میں بہت زیادہ محنت کی ہے اور فلم کی شوٹنگ میں جسمانی اور ذہنی دونوں طرح سے تھکا دینے والی تھی۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ فلم 'رام لیلا' کی شوٹنگ بھی خاصی مشکل تھی تاہم 'باجی راؤ مستانی' کی شوٹنگ کرکے اب 'رام لیلا' آسان لگنے لگی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ فلم میں اپنے کردار 'مستانی' سے بہت لطف اندوز ہوئی ہیں.

واضح ر ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت میں بننے والی فلم باجی راؤ مستانی 18 دسمبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں