اسلام آباد میں خفیہ اداروں کا بااثر شخص کے ڈیرے پرچھاپہ مشتبہ غیر ملکی اوراسلحہ برآمد

تاجی کھوکھر کے ڈیرے سے سیکیورٹی یونیفارم، جانور اور قیمتی گاڑیاں بھی برآمد ہوئیں


ویب ڈیسک September 18, 2015
تاجی کھوکھر کے ڈیرے سے سیکیورٹی یونیفارم، جانور اور قیمتی گاڑیاں بھی برآمد ہوئیں۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

خفیہ اداروں نے وفاقی دارالحکومت میں ایک با اثر شخصیت کے ڈیرے پر چھاپہ مار کر 15مشتبہ افغانی کو گرفتار جب کہ اسلحے کی بھاری کھیپ قبضے میں لے لی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حساس اداروں نے خفیہ اطلاع پر ایکسپریس وے کے قریب کھنہ پل کے علاقے میں تاجی کھوکھر نامی شخص کے ڈیرے پر چھاپہ مار کر 15مشتبہ افغان باشندوں کو گرفتار جب کہ بھاری مقدار میں جدید اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔ رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ ڈیرے سے برآمد ہونے والا اسلحہ آٹو میٹک ہے، اس کے علاوہ سیکیورٹی اداروں کی وردیاں بھی برآمد ہوئیں۔

اس کے علاوہ ڈیرے سے مختلف اقسام کے جانور اور ایک درجن سے زائد قیمتی گاڑیاں بھی برآمد ہوئیں جن کی تصدیق کے لئے رینجرز نے وائلڈ لائف اور کسٹم حکام کو طلب کر لیا۔ غوری ٹاؤن اور گلبرگ ٹاؤن کے علاقوں میں بھی سیکیورٹی فورسز نے چھاپہ مار کر چوری کی گاڑی برآمد کرلی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔