ملک کے حالات بہتر ہورہے ہیں سپر لیگ پاکستان میں ہوتی تو بہت بہتر ہوتا شاہد آفریدی

پاک بھارت سیریز کو دونوں ممالک کے عوام پسند کرتے ہیں لیکن اصل مسئلہ بھارتی حکومت کا ہے، قومی ٹی ٹوئنٹی کپتان


ویب ڈیسک September 18, 2015
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے پہلے بہت اچھا کمبی نیشن بنے گا، آفریدی۔ فوٹو : فائل

AMMAN: قومی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ ملک کے حالات بہتر ہورہے ہیں سپر لیگ پاکستان میں ہوتی تو بہت بہتر ہوتا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ قومی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں بہت زبردست کرکٹ ہوئی اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے پہلے بہت اچھا کمبی نیشن بنے گاجب کہ پاکستان سپر لیگ منعقد کرنے کا سارا کریڈٹ پی سی بی کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات دن بدن بہتر ہورہے ہیں، باہر کے لڑکوں کو اچھی آفرز ہوئی تو وہ ضرور کھیلنے آئیں گے جب کہ سونے پر سہا گا والی بات ہوتی اگر سپر لیگ پاکستان میں ہوتی تاہم بورڈ کی جانب سے ایسے فیصلے ہونے چاہیے جس سے آنے والے کرکٹرز کو فائدہ ہو۔

شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ مشکل وقت میں بھارت کا ساتھ دیا اور وہاں کی عوام بھی دونوں ممالک کو کرکٹ کھیلتا دیکھنا چاہتی ہے لیکن اصل مسئلہ وہاں کی حکومت کا ہے۔ انہوں نے احمد شہزاد کو شادی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اللہ سے دعا ہے کہ وہ خوش رہے اور جیون ساتھی کے ساتھ پیار ومحبت سے زندگی گزارے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔