کراچی پولیس کی کارروائیوں میں 120 مشتبہ افراد سمیت 199 ملزمان گرفتار اسلحہ برآمد

ملزمان کے قبضے سے 10 پستول، گولیاں، 42 موٹر سائیکلیں اور جعلی کرنسی بھی برآمد ہوئی، پولیس


ویب ڈیسک September 18, 2015
ملزمان کے قبضے سے 10 پستول، گولیاں، 42 موٹر سائیکلیں اور جعلی کرنسی بھی برآمد ہوئی، پولیس۔ فوٹو؛ فائل

شہر قائد میں پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 120 مشتبہ افراد سمیت 199 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایسٹ زون پولیس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں، کارروائیوں میں 120 مشتبہ افراد سمیت 199 ملزمان گرفتار کئے گئے جب کہ ملزمان کے قبضے سے 42 موٹرسائیکلیں، 6 گاڑیاں اور 50 ہزار روپے کے جعلی نوٹ بھی برآمد کئے گئے۔ اس کے علاوہ ملزمان سے 10 پستول، بڑی تعداد میں گولیاں، منشیات اور شراب بھی برآمد کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔