بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کی دفتر خارجہ طلبی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پراحتجاج

نکیال سیکٹر پر فائرنگ سے شہریوں کی شہادت پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا، ترجمان دفتر خارجہ


ویب ڈیسک September 18, 2015
بھارت سیز فائر کا احترام کرتے ہوئے اشتعال انگیزی سے گریز کرے، پاکستان - فوٹو:فائل

پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر بلا اشتعال فائرنگ پر شدید احتجاج کیا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان قاضی خلیل اللہ کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کے نکیال سیکٹر پربلااشتعال فائرنگ کے واقعے پر شدید احتجاج کیا جب کہ نکیال سیکٹر پر فائرنگ سے شہریوں کی شہادت پر ڈی جی ساؤتھ ایشیا اینڈ سارک ڈاکٹر فیصل کی جانب بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا۔

احتجاجی مراسلے میں کہا گیا کہ عام شہریوں پربھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں جب کہ بھارت سیز فائر کا احترام کرتے ہوئے اشتعال انگیزی سے گریز کرے۔

واضح رہے گزشتہ روز بھارتی فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس سے 2 شہری شہید ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |