بھارتی فورسز کی ایل او سی پربلا اشتعال فائرنگ سے ایک طالبہ شہید 4 شہری زخمی

پاک فوج کی جانب بھارتی جاررحیت کا منہ توڑ جواب دیا گیا۔


ویب ڈیسک September 18, 2015
بھارت کی جانب سے ایل او سی پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا. فوٹو: اے ایف پی/فائل

بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور آج پھر بھارتی فورسز نے نکیال سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس سے ایک طالبہ کو شہید اور 4 شہری زخمی ہوگئے ہیں۔




پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر کوٹلی کے نکیال سیکٹر میں سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک طالبہ شہید اور 4 شہری زخمی ہو گئے۔



آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی جارحیت کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کی شناخت ثوبیہ پروین، مہروز، روبینہ اور محمد رفیق کے ناموں سے ہوئی ہے۔ پاک فوج کی جانب بھارتی جاررحیت کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔





بھارت کی جانب سے ایل او سی پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی نکیال سیکٹر میں بھارتی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی گئی جس کے نتیجے میں 2 شہری شہید اور 3 زخمی ہو گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔