ایم کیوایم کے مستعفی رکن سندھ اسمبلی سیف الدین خالد کی گاڑی پر فائرنگ

نارتھ کراچی الیون اے میں سیف الدین کی گاڑی پر 4 گولیاں ماری گئی تاہم وہ محفوظ رہے، ترجمان ایم کیو ایم


ویب ڈیسک September 18, 2015
فائرنگ کرنے والے6 حملہ آور 3 موٹرسائیکلوں پر سوار تھے۔،پولیس فوٹو:فائل

ایم کیوایم کے مستعفی رکن صوبائی اسمبلی سیف الدین خالد کی گاڑی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے۔

ترجمان ایم کیو ایم کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی الیون اے میں متحدہ قومی موومنٹ کے مستعفیٰ رکن صوبائی اسمبلی سیف الدین کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے ترجمان کا کہنا تھا کہ سیف الدین خالد کی گاڑی پر 4 گولیاں ماری گئیں۔ پولیس کے مطابق 6 حملہ آور 3 موٹرسائیکلوں پر سوار تھے۔

واضح رہے ایم کیو کے رہنما رشید گوڈیل پر 18 اگست کو کراچی کے علاقے بہادرآباد میں قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس کے بعد انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ حملے میں رشید گوڈیل کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔