سنی لیون کو تقریبات اور ایوارڈز شو میں پرفارمنس کے لیے 14 کروڑتک کی پیشکشیں

بالی ووڈ اداکارہ مختلف تقریبات اور ایوارڈز شو میں پرفارمنس کے 4 کروڑ روپے معاوضہ لیتی تھیں


ویب ڈیسک September 18, 2015
بالی ووڈ اداکارہ مختلف تقریبات اور ایوارڈز شو میں پرفارمنس کے 4 کروڑ روپے معاوضہ لیتی تھیں، فوٹو: فائل

WARSAW: بالی ووڈ میں اپنی بے باک اداکاری اور بولڈ مناظر کی عکس بندی کے حوالے سے مشہور اداکارہ سنی لیون کو ایونٹس اور ایوارڈز شو میں پر فارمنس کے لیے 14 کروڑ تک کی پیشکشیں ہونے لگیں۔

بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کو انڈسٹری میں اپنا مقام بنانے کے لیے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جس کے لیے وہ انتھک محنت کررہی ہیں تاہم انہوں نے اپنی اسٹیج پر فارمنس کے ذریعے کئی نامور اداکاراؤں کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کی ہٹ گانوں پر پرفارمنس کے بعد ان کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوگیا ہے جب کہ وہ مختلف تقریبات اور ایوارڈز شو میں پرفارمنس کے 4 کروڑ روپے معاوضہ لیتی تھیں تاہم اب ان کی کارکردگی کے باعث مختلف تقریبات اور ایورڈز شو کے منتطمین نے انہیں پرفارمنس کے لیے 14 کروڑ روپے کی پیشکش کی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔