کراچی آپریشن پر کسی کو جائز شکایات ہیں تو انہیں دور کیا جانا چاہیے گورنر سندھ

رینجرز شہر میں امن و امان کے اقدامات کے لیے اچھا کام کررہی ہے، ڈاکٹر عشرت العباد خان


ویب ڈیسک September 18, 2015
رینجرز شہر میں امن و امان کے اقدامات کے لیے اچھا کام کررہی ہے، ڈاکٹر عشرت العباد خان، فوٹو:فائل

گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا ہے کہ کراچی آپریشن سیاسی قیادت کے اتفاق رائے سے شروع کیا گیا لہٰذا اگر آپریشن سے متعلق کسی کو جائز شکایات ہیں تو انہیں دور کیا جانا چاہیے۔

لیاری ایکسپریس وے کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کا کہنا تھا کہ امن و امان کراچی کی بنیادی ضرورت ہے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے قیام امن کے لیے بہت سی قربانیاں دیں ہیں جب کہ رینجرز شہر میں امن و امان کے اقدامات کے لیے اچھا کام کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن سیاسی قیادت کےاتفاق رائے سےشروع کیا گیا لہٰذا اگر کسی کو آپریشن سے متعلق جائز شکایات ہیں تو انہیں دور کیا جانا چاہیے جب کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیابی کےعلاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔

لیاری ایکسپریس وے منصوبہ کے حوالے سے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ لیاری ایکسپریس وے کے باقی رہ جانے والے حصے پر تیزی سے کام جاری ہے کیونکہ یہ منصوبہ شہر کے لیے بہت اہم ہے جب کہ کراچی میں تجاوزات کے خاتمے اور متاثرین کی آبادکاری کاعمل بھی جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔