چیف جسٹس نے وکلا کی ٹارگٹ کلنگ اور تشدد کے واقعات کا نوٹس لے لیا

سپریم کورٹ کا لارجر بنچ 24 اکتوبر کو وکلا کی شکایت اور کراچی بدامنی کیس کی سماعت کرے گا۔


ویب ڈیسک October 20, 2012
سپریم کورٹ کا لارجر بنچ 24 اکتوبر کو وکلا کی شکایت اور کراچی بدامنی کیس کی سماعت کرے گا۔ فوٹو: فائل

چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری نے کراچی میں وکلا کی ٹارگٹ کلنگ اور خیرپور میں وکلا پر تشدد کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سندھ، ڈی جی رینجرز اور سیکریٹری داخلہ کوطلب کرلیا۔


چیف جسٹس افتخارمحمد چوہدری سے کراچی بار کے وفد نے ملاقات کی اور ان واقعات پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ چیف جسٹس نے کراچی بار کے صدر محمود الحسن کی شکایت پرنوٹس لیتے ہوئے تمام ذمہ داروں کو جواب دہی کے لئے پیش ہونے کاحکم دیا ہے۔


سپریم کورٹ کا لارجر بنچ 24 اکتوبر کو وکلا کی شکایت اور کراچی بدامنی کیس کی سماعت کرے گا۔ اس موقع پر بدامنی کیس پربنائی گئی کمیٹی کی رپورٹ پر بھی غور کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں