کراچی کے علاقے قائد آباد سے 9 مطلوب دہشت گرد گرفتار ترجمان رینجرز

دہشت گردوں کو قائد آباد میں لیاری گینگ وار کے مشتبہ ٹھکانوں سے گرفتار کیا گیا، ترجمان رینجرز


ویب ڈیسک September 18, 2015
دہشت گردوں کو قائد آباد میں لیاری گینگ وار کے مشتبہ ٹھکانوں سے گرفتار کیا گیا، ترجمان رینجرز، فوٹو:فائل

رینجرز نے قائد آباد میں ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران 9 مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کراچی کے علاقے قائدآباد میں لیاری گینگ وار کے مشتبہ ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ کارروائی کی گئی جس میں 9 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ گرفتار دہشت گرد جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں اور ان کے قبضے سے 3 کلاشنکوف، 4 نائن ایم ایم، 2 ٹی ٹی پستول اور ایک رائفل برآمد کی گئی ہے جب گرفتار دہشت گرد رینجرز کو مطلوب تھے۔

واضح رہے کراچی میں رینجرز کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کئی عرصے سے آپریشن جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک متعدد دہشت گرد گرفتار اور کئی مارے جا چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔