سونم کپور نے سلمان خان کو بہترین رومانوی ہیرو قرار دے دیا

سونم کپور اپنے ساتھی اداکار سلمان خان کے ساتھ فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ رومانس کرتی نظر آئیں گی


ویب ڈیسک September 18, 2015
سونم کپور اپنے ساتھی اداکار سلمان خان کے ساتھ فلم ’’پریم رتن دھن پایو‘‘ رومانس کرتی نظر آئیں گی، فوٹو:فائل

KARACHI: بالی ووڈ کی فیشن کوئین اداکارہ سونم کپور نے دبنگ خان کو بہترین رومانوی ہیرو قرار دے دیا۔

بالی ووڈ ادکارہ سونم کپور کا شمار انڈسٹری کی صف اول کی اداکاروں میں ہوتا ہے جب کہ وہ آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ''پریم رتن دھن پایو'' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں سلمان خان ان کے مد مقابل مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔ سونم کپور فلم میں سلمان خان کی ہیروئن بننے کے بعد ان کی تعریفوں کے پل باندھنا شروع کردیئے ہیں۔ اپنے انٹرویو میں اداکارہ سونم کپور کا کہنا تھا کہ انہیں رومانوی فلمیں پسند ہیں اسی لیے سلمان خان کے ساتھ فلم ''پریم رتن دھن پایو'' رومانس کرتے نظر آئیں گی جو کہ ایک دلچسپ فلم ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ سونم کپور نے فلم'سانوریا'' سے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا جب کہ گزشتہ دنوں سونم کپور کے والد انیل کپور نے بھی سلمان خان اور اپنی بیٹی کی جوڑی کو سپر ہٹ قراردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔