کھاد کی درآمد کیلیے سعودی فنڈ پاکستان کو قرض دے گا

10 کروڑ ڈالر کے قرض سے ربیع سیزن کیلیے 2 لاکھ ٹن یوریا درآمد کی جائے گی.


Business Reporter October 21, 2012
10 کروڑ ڈالر کے قرض سے ربیع سیزن کیلیے 2 لاکھ ٹن یوریا درآمد کی جائے گی. فوٹو : اے ایف پی

ملک کی یوریا کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے سعودی فنڈ برائے ترقی حکومت پاکستان کو 10 کروڑ ڈالر قرض کی سہولت فراہم کرے گا۔

اس رقم سے رواں سال ربیع کے سیزن میں کھاد کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے 2 لاکھ ٹن یوریا درآمد کی جائے گی، ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) یہ یوریا کھاد سعودیہ عرب بیسک انڈسٹریز کارپوریشن سے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی ہدایات کی روشنی میں خریدے گی۔

سعودی فنڈ سال 2007 سے اب تک یوریا کی خریداری کے لیے پاکستان کو55 کروڑ ڈالر کے قرض کی سہولت فراہم کر چکا ہے۔ یار رہے کہ ملک میں جاری گیس بحران کی وجہ سے کھاد کی ملکی پیداوار متاثر ہوئی ہے جس کی وجہ سے پاکستان کو یوریا درآمد کرنے پڑ رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں