کپاس کی پیداوار ساڑھے 5 لاکھ گانٹھ گھٹ گئی

وزارت ٹیکسٹائل میں کاٹن کراپ اسیسمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پیداوار کا جائزہ لیاگیا


Khabar Nigar September 19, 2015
وزارت ٹیکسٹائل میں کاٹن کراپ اسیسمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پیداوار کا جائزہ لیا گیا ۔فوٹو : فائل

ISLAMABAD: کپاس کی پیداوار 15ستمبر کو 20.10 فیصد یا 5 لاکھ 52 ہزار 762 گانٹھ کمی سے 21 لاکھ 97 ہزار 801 گانٹھ تک محدود رہی جو گزشتہ سال کی اسی مدت میں 27 لاکھ 50 ہزار 563 گانٹھ رہی تھی۔

پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے مطابق پنجاب کی فیکٹریوں میں23.21 فیصد کمی سے 9 لاکھ 14 ہزار گانٹھ اورسندھ کی فیکٹریوں میں17.72 فیصد گھٹ کر 12 لاکھ 83 ہزار 485 گانٹھ کپاس آئی جبکہ بلوچستان میں کپاس کی پیداوار 25.36 فیصد کم رہی، ایکسپورٹرز نے 1 لاکھ 93 ہزار 976 گانٹھ اور ٹیکسٹائل سیکٹر نے 16 لاکھ 64 ہزار 569 گانٹھ خریدیں جبکہ جنرز کے پاس 3 لاکھ 29 ہزار 256 گانٹھ کپاس اور روئی کے ذخائر موجود ہیں۔

دریں اثنا وزارت ٹیکسٹائل میں کاٹن کراپ اسیسمنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پیداوار کا جائزہ لیاگیا ۔ ڈائریکٹر اکنامک ریسرچ نے بتایا کہ رواں سال روئی کی 1 کروڑ 33 لاکھ 80ہزاربیلز پیداوار متوقع ہے جس میں سے پنجاب 93 لاکھ اور سندھ میں 35 لاکھ ہو گی، آئندہ اجلاس 20اکتوبر کو ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔