نپولین بونا پارٹ کی فوج کے 200 فوجیوں کے ڈھانچے دریافت

1813میں روس سے پسپا ہونے والی نپولین کی گرینڈ آرمی میں شامل تھے، اولف کیونٹز


این این آئی September 19, 2015
1813میں روس سے پسپا ہونے والی نپولین کی گرینڈ آرمی میں شامل تھے، اولف کیونٹز. فوٹو: فائل

KARACHI: جرمنی میں ماہرین نے کہا ہے کہ جرمن شہر فرینکفرٹ میں تعمیراتی کام کے دوران نپولین بونا پارٹ کی فوج کے 200 فرانسیسی فوجیوں کے ڈھانچے نکالے گئے ہیں۔

فرینکفرٹ شہر کی منصوبہ بندی کے سربراہ اولف کیونٹز کا کہنا ہے کہ ان فوجیوں کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ یہ 1813 میں روس سے پسپا ہونے والی نپولین کی گرینڈ آرمی میں شامل تھے، انھوں نے کہا کہ اس بات کا امکان موجود ہے کہ یہ فوجی جنگ کے دوران زخمی ہونے یا 'ٹائفس' یعنی ایسا بخار جس میں مریض کو بخار کے علاوہ شدید سر درد لاحق ہوتا ہے کے سبب ہلاک ہوئے تھے۔

اولف کیونٹز کے مطابق یہ ڈھانچے شہر کے مغربی ضلع یروئڈلہیم سے ملے ہیں اور تقریباً 30 سے زائد ڈھانچوں کو نکالا جا چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔