سلمان لاشاری قتل ایس ایس پی اپنے ملزم بیٹے سلمان ابڑو کو لے کر فرار

پولیس اہلکاروں نے سلمان ابڑو کو وی آئی پی پروٹوکول فراہم کیا اور موبائل میں پیزا کھلایا۔

لاک اپ افسر نے دیگر ملزمان کی جانب سے سلمان ابڑو کو پروٹوکول سے متعلق اظہار لاتعلقی کیا۔. فوٹو: فائل

ایس ایس پی غلام سرور، سلمان لاشاری کے قتل کے الزام میں گرفتار اپنے بیٹے سلمان ابڑو کو پیٹی بند بھائیوں کی جانب سے وی آئی پی پروٹوکول دلوانے کے بعد بیٹے کو سرکاری موبائل میں لے کر فرار ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے سلمان لاشاری کے قتل کے ملزم سلمان ابڑو کو عدالت میں پیشی کے بعد پہلے وی آئی پی پروٹوکول دیا اور پھر پولیس موبائل میں بٹھا کر پیزا کھلایا گیا۔


سلمان ابڑو کے ساتھ پیشی پر عدالت آئے قتل کے دیگر ملزمان کی جانب سے پولیس اہلکاروں کی جانب سے دوہرے معیار پر احتجاج کیا گیا اور کہا گیا کہ سلمان ابڑو بھی ہماری طرح ملزم ہے لیکن اسے وی آئی پی پروٹوکول دیا گیا تاہم لاک اپ افسر نے دیگر ملزمان کی جانب سے سلمان ابڑو کو پروٹوکول سے متعلق اظہار لاتعلقی کیا۔

سلمان ابڑو کو پہلے سرکاری پولیس موبائل نمبر جی پی 9159 میں بٹھا کر پیزا کھلایا گیا اور پھر ایس ایس پی غلام سرور ابڑو اپنے ملزم بیٹے کو سرکاری موبائل میں لے کر فرار ہو گیا۔

واضح رہے کہ سلمان ابڑو پر الزام ہے کہ اس نے 9 مئی 2014 کو درخشاں تھانے کی حدود خیابان شمشیر میں بنگلے کے اندر فائرنگ کر کے سلیمان لاشاری کو قتل کر دیا تھا۔
Load Next Story