عمران خان کا شریف خاندان کے خلاف کرپشن کا مقدمہ دائر کرنے کا اعلان
نندی پور پروجیکٹ 22ارب سے 88 ارب تک کیسے پہنچا، چیئرمین تحریک انصاف
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ نندی پور پاور پروجیکٹ اور میٹروبس منصوبے میں کرپشن کی جارہی ہے اور وہ اس کرپشن پر شریف خاندان کے خلاف کیس کریں گے۔
لاہور میں کارکنوں سے خطاب کے دوران عمران خان نے کہا کہ این اے 122 پر ہم نے قانون ایکشن لیا، عام انتخابات میں حلقے میں ایک لاکھ 84 ہزار ووٹوں میں 53 ہزار ووٹ جعلی تھے، یہ کہنا کہ دھاندلی ثابت نہیں ہوئی ، یہ لوگوں کو دھوکا دیناہے، اس بات کی تحقیقات کی جانی چاہیے کہ ریٹرنگ اور پریذایڈنگ آٓفیسر نے 53 ہزار غلطیاں کیوں کیں۔دھاندلی سے کامیاب اسپیکر قومی اسمبلی چلاتا رہا ہے۔ اگر 4 حلقوں میں دھاندلی ہوئی ہے تو پھر پورا الیکشن کھولا جائے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ وہ پارٹی لیڈر ہیں ان کے پاس کوئی حکومتی عہدہ نہیں، اس لئے وہ این اے 122 اور این اے 154 پر بھرپور انتخابی مہم چلائیں گے۔ این اے 122 پر علیم خان کی کامیابی دھاندلی کی ناکامی ہوگی، دھاندلی کو شکست دینے کے لیے وہ پورا زور لگائیں گے ،کوشش کریں گے کہ عوام کا ووٹ صحیح جگہ جائے۔ پنجاب پولیس کو گلو بٹ بنادیا گیا ہے، ایس ایس پی سی آئی اے عمر ورک مسلم لیگ (ن) کے لئے انتخابی مہم چلا رہا ہے۔
عمران خان نے کہا کہ اب تک سندھ اور کراچی میں کرپشن نظر آئی ہے، پنجاب میں کرپشن سے متعلق ابھی تک ہاتھ نہیں ڈالاگیا، ضمنی الیکشن میں حکمرانوں کی کرپشن سامنے لانے کاموقع ملے گا، انتخابی مہم میں لوگوں کوبتائیں گے پنجاب کو کیسے لوٹا جارہا ہے۔ نندی پورپاور پروجیکٹ اورمیٹروبس منصوبے میں کرپشن کی جارہی ہے،دنیا بھرمیں اقتدار میں آکر کوئی اپنا بزنس نہیں کرسکتا، شریف خاندان غیر قانونی شوگر مل لگارہا ہے، خیبر پختونخوا میں اقتدار میں آکر بزنس نہیں کیا جاسکتا، نندی پور پروجیکٹ 22ارب سے 88 ارب تک کیسے پہنچا، وہ کرپشن پرشریف خاندان کے خلاف کیس کریں گے۔
تحریک انصاف کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے چاروں صوبائی الیکشن کمشنرز کو ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے، پنجاب سے الیکشن کمیشن کے رکن ریاض کیانی مسلم لیگ (ن) لیگ کے آدمی ہیں،4 اکتوبر کو الیکشن کمیشن کے باہر بڑا جلسہ کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پشاورمیں بدترین دہشت گردی ہوئی، پوری قوم اس سانحے پر دکھی ہے لیکن ان کے پاس نواز شریف کی طرح جہاز نہیں، آئندہ دودن میں خیبر پختونخوا جائیں گے۔
https://www.dailymotion.com/video/x37bgfq_imran-khan_news