کھاریاں سے لاکھوں سال پرانے ہاتھی کی باقیات دریافت

باقیات اسپیگوڈان نسل کے ہاتھی کی ہیں جو 11 لاکھ سال قبل افریقا اور امریکا میں پائے جاتے تھے، ماہرین


ویب ڈیسک September 19, 2015
ہاتھی کی یہ نایاب نسل 11 لاکھ سال قبل افریقہ اور امریکہ میں پائی جاتی تھی، ماہرین، فوٹو:این این آئی

پبی کے پہاڑیعلاقے سے لاکھوں سال پرانے ہاتھی کی باقیات دریافت کرلیں گئیں ہیں جسے ماہرین نے بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کی تحصیل کھاریاں کے علاقے پبی ہل کی پہاڑیوں سے 15 لاکھ سال پرانے ہاتھی کی باقیات دریافت ہوئی ہیں جب کہ دریافت شدہ ہاتھی کرہ ارض پر پائے جانے والے ہاتھی سے 3 گناہ زیادہ بڑا ہے اور اس کے سر کا وزن 120 کلو ہے۔ پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ زولوجی کے ماہر غیور احمد کی ٹیم نے قدیم جانور کی باقیات دریافت کیں جب کہ ماہرین کا دعویٰ ہے کہ یہ باقیات اسپیگوڈان نسل کے ہاتھی کی ہیں جو افریقا اور امریکا میں 11 لاکھ سال قبل پائے جاتے تھے۔

اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر محمد اختر کا کہنا تھا کہ لاکھوں سال پرانے ہاتھی کی باقیات کا ملنا پاکستان کے لیے بڑی کامیابی ہے جس سے طلبہ کو ہاتھیوں کے رہن سہن سے متعلق آگاہی حاصل ہوگی جب کہ ہاتھی کی موت سے متعلق تحقیق کی جارہی ہیں کہ آیا قدیم ہاتھی کی موت اسی علاقے میں ہوئی یا پانی کے بہاؤ کے ذریعے بہہ کر آیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔