ن لیگ کی انتقامی کارروائیوں کو پارلیمنٹ اور سینیٹ میں اٹھایا جائے گا پیپلزپارٹی پارلیمینٹیرین

سندھ حکومت کے امور میں مداخلت نہ رکنے کی صورت میں عوامی سطح پر احتجاج بھی کیا جائے گا، پارٹی اجلاس میں فیصلہ


ویب ڈیسک September 19, 2015
سندھ حکومت کے امور میں مداخلت نہ رکنے کی صورت میں عوامی سطح پر احتجاج پر کیا جائے گا، اجلاس میں فیصلہ

پاکستان پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت کے اقدامات کو (ن) لیگ کی انتقامی کارروائیاں قرار دیتے ہوئے معاملے کو پارلیمنٹ اور سینیٹ میں اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے جب کہ سندھ حکومت کے امور میں مداخلت نہ رکنے کی صورت میں عوامی سطح بھی احتجاج پر کیا جائے گا۔

https://img.express.pk/media/images/q417/q417.webp

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیرمین آصف زرداری کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا دبئی میں اہم اجلاس ہوا جس میں سینئر پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی جب کہ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال اور سندھ میں اداروں کی کارروائیوں پر بھی بات کی گئی۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا کہ پارٹی کے خلاف (ن) لیگ کی انتقامی کارروائیوں کو پارلیمنٹ اور سینیٹ میں اٹھایا جائے گا۔

https://img.express.pk/media/images/q516/q516.webp

ذرائع کےمطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سندھ حکومت میں مداخلت کا معاملہ حل نہ ہوا تو عوامی سطح پر احتجاج کیا جائے گا جب کہ صوبے کے امور میں مداخلت کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کے لیے بھی مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ بلدیاتی الیکشن میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ ضلعی پوزیشن کو مد نظر رکھ کر کی جائے گی جب کہ پارٹی میں تنظیم نو بلدیاتی انتخابات کے بعد کی جائے گی جس کا حتمی فیصلہ مرکزی مجلس عاملہ کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلدیاتی انتخابات کے لیے پیپلزپارٹی سندھ کے 5 اور پنجاب کے 10 اضلاع میں جلسے کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔