پشاوربیس حملے میں افغانستان ملوث نہیں افغان صدارتی ترجمان

اپنی سرزمین کسی اور ملک پرحملے میں استعمال نہ ہونے کے مؤقف پر قائم ہیں، صدارتی ترجمان

اپنی سرزمین کسی اور ملک پرحملے میں استعمال نہ ہونے کے مؤقف پر قائم ہیں، صدارتی ترجمان، فوٹو:فائل

لاہور:
افغان صدارتی ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز بڈھ بیر میں پاک فضائیہ کی بیس پر ہونے والے حملے میں افغانستان ملوث نہیں ہے۔


افغان صدارتی ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ روز پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں پاک فضائیہ کی بیس پر ہونے والے حملے میں افغانستان کا ہاتھ نہیں جب کہ افغانستان اپنی سرزمین کسی اور ملک پرحملے میں استعمال نہ ہونے کے موقف پر قائم ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان اور پاکستان دہشت گردی کے خاتمے میں دیانتداری کے لیے مشترکا لائحہ عمل اپنائیں۔

صدارتی ترجمان کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ افغانستان اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ دہشت گردی سب انسانوں کی دشمن ہے ،افغانستان دہشت گردوں کے حملوں کا دکھ سمجھتا ہے اور بڈھ بیر حملے کے شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہے۔
Load Next Story