بڈھ بیر بیس حملے کا مقدمہ درج تحقیقات کے لیے 3 رکنی کمیٹی تشکیل

حملے کا مقدمہ انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ نے فلائٹ لیفٹیننٹ محمد مصدق کی مدعیت میں درج کیا


ویب ڈیسک September 19, 2015
حملے کا مقدمہ انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ نے فلائٹ لیفٹیننٹ محمد مصدق کی مدعیت میں درج کیا، فوٹو:فائل

بڈھ بیر میں پی اے ایف بیس پر حملے کا مقدمہ فلائٹ لیفٹیننٹ حسین محمد مصدق کی مدعیت میں درج کرلیا گیا جب کہ حملے کی تحقیقات کے لیے 3 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔

https://img.express.pk/media/images/q88/q88.webp

ایکسپریس نیوز کے مطابق بڈھ بیر میں پاک فضائیہ کے ایئر بیس پر حملے كا مقدمہ فلائٹ لیفٹیننٹ حسین محمد مصدق كی مدعیت میں انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ نے نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج کیا جس میں 7 اے ٹی اے، 5 ایکسپلوسیو، ¾ ایکسپلوسیس، 120 بی، 30 m 324، 353،427، 148، 149 اور15 اے اے كی دفعات چارج كی گئی ہیں ۔ پاک فضایہ کے فلائٹ لیفٹیننٹ محمد مصدق نے سی ڈی ٹی پشاور کو مراسلہ ارسال کیا جس میں انہیں بڈھ بیر فضائیہ کیمپ پر حملے اور اس میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا۔

https://img.express.pk/media/images/q122/q122.webp

پی اے ایف بیس كیمپ پرحملے كی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے كے تفتیشی افسروں پر مشتمل 3 ركنی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے جب کہ ٹیم نے متاثرہ بیس كیمپ كا دورہ كرکے جائے وقوعہ سے دہشت گردوں كے خون كے نمونے اور حملے میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں سے فنگر پرنٹس بھی حاصل كیے، ایف آئی اے كی 3 ركنی ٹیم واقعہ كی 2 پہلوؤں پر رپورٹ تیار كرے گی۔ تفتیشی ٹیم پہلے پہلو میں دیکھے گی کہ واقعہ كیسے رونما ہوا اور دوسرے میں حملے میں استعمال ہونے والے بارود اور اسلحہ سے متعلق تفتیش کی جائے گی جب کہ تفتیشی ٹیم نے عینی شاہدین كے بیانات بھی قلمبند كرلیے۔



https://img.express.pk/media/images/q220/q220.webp

https://img.express.pk/media/images/Isfandyar1/Isfandyar1.webp

دوسری جانب ایئرفورس کے بیس کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے اہلکاروں کی ان کے آبائی علاقوں میں تدفین کردی گئی۔ پاک فضائیہ کے جونیئر ٹیکنیشن شان شوکت کی نماز جنازہ فیصل آباد کے علاقے رحمت آباد میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں پاک فضائیہ کے افسران جوانوں اور رشتہ داروں کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد سے شرکت کی۔ پاک فضائیہ کے جونیئر ٹیکنیشن طارق عباس کی نماز جنازہ میانوالی کے علاقے موچھ میں ادا کر دی گئی۔ طارق عباس کو نماز جنازہ کے بعد اعلی فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔ سانحہ پشاورمیں شہید ہونے والے پاک فضائیہ کے اہلکارمحمد افضل کی نمازجنازہ ملتان کے نواحی علاقے مبارک پور میں ادا کی گئی جب کہ پاکستان ائر فورس کے جونئیر ٹیکنیشن عامر شہزاد کی نمازجنازہ میانوالی کے علاقے دندی شریف میں ادا کی گئی۔ ریڈار آپریٹر منیر احمد کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد ان کے آبائی علاقے گجرات میں سپرد خاک کیا گیا۔

https://img.express.pk/media/images/q318/q318.webp

https://img.express.pk/media/images/Isfandyar/Isfandyar.webp

بڈھ بیر میں پاک فضائیہ کے کیمپ پر حملہ آور دہشت گردوں کیخلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے کیپٹن اسفندیار بخاری کی نماز جنازہ ان کے آبائی شہر اٹک میں ادا کی گئی جس میں سول و عسکری حکام کے ساتھ علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی جس کےبعد انہیں فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔