20سے زائدممالک نئے ایشین بینک میں شمولیت کے منتظر

اے آئی آئی بی ایشیائی بینک اور ورلڈبینک کو چیلنج کرنے کیلیے قائم نہیں کیا گیا، نامزد صدر


AFP September 20, 2015
اے آئی آئی بی ایشیائی بینک اور ورلڈبینک کو چیلنج کرنے کیلیے قائم نہیں کیا گیا، نامزد صدر فوٹو: فائل

MUMBAI: چینی حمایت یافتہ نئے بین الاقوامی ترقیاتی مالیاتی ادارے ایشین انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی) کے نامزد صدر جن لی کیون کا کہنا ہے کہ 20 سے زائد ممالک اے آئی آئی بی میں شمولیت کے منتظر ہیں۔

سنگاپور سمٹ کانفرنس میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ اس بینک کے بانی ممبرممالک کی تعداد 57ہے جبکہ 20 سے زائدممالک شمولیت کے منتظر ہیں جس سے اس کی تعداد 70سے تجاوز کر جائے گی، مجھے یقین ہے کہ اس کے علاوہ بھی دیگر ممالک شمولیت میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ واضح رہے کہ جاپانی سربراہی میں قائم ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے رکن ممالک کی تعداد 67 ہے، نئے ترقیاتی مالیاتی ادارے کو مغربی غلبے کے حامل ورلڈ بینک، آئی ایم ایف اور اے ڈی بی کا حریف خیال کیا جا رہا ہے۔

امریکا اور جاپان نے نئے بینک میں شمولیت کا امکان مسترد کردیا ہے تاہم جن لی کیون کا کہنا ہے کہ دونوں کے لیے دروازے کھلے ہیں، یہ ایشیا میں اے ڈی بی یا ورلڈ بینک کے اثرورسوخ کو چیلنج کرنے کے لیے قائم نہیں کیاگیا بلکی ایشیائی کی مالیاتی ضروریات بہت زیادہ ہیں۔ انھوں نے اے ڈی بی کی تخمینے کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ 2020تک انفرااسٹرکچر کے لیے 730 ارب ڈالر سالانہ کی ضرورت ہوگی جو موجودہ مالیاتی اداروں کے وسائل سے کہیں زیادہ ہے، اے آئی آئی بی موجودہ اداروں کے لیے چیلنج نہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |