میری کراچی آمد پر ٹریفک نہ روکی جائے چیف جسٹس کی سندھ حکومت کو ہدایت

خصوصی طورپراپنی رہائش گاہ سے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے راستے کوکسی کیلئے بند نہ کیاجائے،ہدایت


Staff Reporter September 20, 2015
خصوصی طورپراپنی رہائش گاہ سے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے راستے کوکسی کیلئے بند نہ کیاجائے،ہدایت: فوٹو: فائل

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس انور ظہیر جمالی نے اپنی کراچی آمدکے موقع پرٹریفک پولیس کی جانب سے خصوصی انتظامات کیے جانے پرناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ان کیلیے یہ تکلیف دہ امرہے کہ ان کی ایئرپورٹ سے رہائش گاہ کے راستے میں معمول کی تمام ٹریفک کوروک دیاگیا۔

چیف جسٹس انورظہیرجمالی نے متعلقہ حکومتی محکموں کو ہدایت کی کہ انکی آمدورفت کے موقع پرخصوصی روٹ نہ لگایاجائے، ان کے راستوں پر ٹریفک روک کرعوام کو مشکلات میں نہ ڈالاجائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ خصوصی طورپراپنی رہائش گاہ سے سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے راستے کوکسی کیلئے بند نہ کیاجائے۔

سپریم کورٹ کراچی رجسٹری کے آفیسرانچارج محمدامین کے جاری کردہ اعلامیہ میں ٹریفک پولیس کو ہدایت کی ہے کہ ان ہدایات پران کی روح کے مطابق عملدرآمدکیاجائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں