پی آئی اے کاعازمین حج کو حجازمقدس پہنچانے کاآپریشن مکمل

13لاکھ سے زائدحاجی پہنچ گئے، مناسک حج پرسوں سے، وقوف عرفات 23ستمبر کو ہوگا


این این آئی/APP September 20, 2015
13لاکھ سے زائدحاجی پہنچ گئے، مناسک حج پرسوں سے، وقوف عرفات 23ستمبر کو ہوگا ۔ فوٹو : فائل

پی آئی اے نے 55ہزار 8 سو عازمین حج کوسعودی عرب پہنچانے کاآپریشن 147 خصوصی حج پروازوں کے ذریعے ہفتے کومکمل کرلیا، 12870عازمین حج کوریگولر پروازوں سے بھی سعودی عرب پہنچایاگیا۔ حجاج کووطن واپس لانے کا آپریشن 27 ستمبر سے 28 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سرکاری اعدادوشمارمیں بتایا گیاہے کہ دنیابھر کے مختلف ممالک سے اب تک 13لاکھ 19384عازمین حجازمقدس پہنچ چکے ہیں۔ این این آئی کے مطابق سعودی سیکیورٹی فورسزنے حج کے موقع پرکسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کے لیے مکہ مکرمہ میں فوجی مشقوں کاشاندار مظاہرہ کیا۔

جس میں جدیداسلحے سے لیس درجنوں بکتربند گاڑیوں اورہیلی کاپٹرزنے حصہ لیا۔ سعودی وزیرداخلہ شہزادہ محمدبن نائف نے فوجی پریڈاور مشقوں کامعائنہ کیا۔ مناسک حج پرسوںشروع ہوں گے جبکہ حج کارکن اعظم وقوف عرفات 23ستمبر بروزبدھ کو ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔