اسلام آباد میں رینجرز کا سرچ آپریشن 12 مشتبہ افراد گرفتار

شہزاد ٹاؤن کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک رینجرز اہلکار زخمی بھی ہوا


ویب ڈیسک September 20, 2015
رینجرز نے ترامڑی چوک اور ارد گرد کے علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کیا۔ فوٹو: فائل

BANGALORE: تھانہ شہزاد ٹاؤن کی حدود میں رینجرز نے سرچ آپریشن کر کے 12 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد کے علاقے تھانہ شہزاد ٹاؤن میں رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران 12 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ حراست میں لئے گئے افراد کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

قبل ازیں شہزاد ٹاؤن کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک رینجرز اہلکار زخمی بھی ہوا جس کے بعد رینجرز نے ترامڑی چوک اور ارد گرد کے علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔