راولپنڈی کے درجنوں ہائی اسکولوں میں کمپیوٹر کی تعلیم شروع نہ ہوسکی
100 سے زائد سرکاری ہائی اسکولوں کو کمپیوٹر فراہم نہیں کئے گئے جہاں کمپیوٹر ہیں وہاں لیباریٹریاں اور اساتذہ نہیں
پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے میں تعلیم کو عام کرنے کے دعوے تواتر سے کئے جاتے ہیں لیکن صورت حال یہ ہے کہ انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے صرف راولپنڈی میں 100 سے زائد سرکاری ہائیر اسکولوں میں کمپیوٹر مضمون کی تعلیم ہی شروع نہیں ہوسکی۔
پنجاب حکومت کی ہدایات کے مطابق محکمہ تعلیم کو ضلع راولپنڈی کے تمام ہائی اسکولوں میں کمپیوٹر لیباریٹریز قائم کرکے انہیں جدید کمپیوٹرز سے آراستہ کرنا تھا اور یہ عمل رواں تعلیمی سال کے آغاز تک مکمل کیاجانا تھا لیکن صورت حال یہ ہے کہ ضلع بھر کے 100 سے زائداسکولوں میں کمپیوٹر لیباریٹریاں فعال ہی نہیں کی جاسکیں۔
پنجاب حکومت کے واضح احکامات کے باوجود محکمہ تعلیم نے اکثراسکولوں میں کمپیوٹر لیباریٹریاں تو قائم کردیں لیکن انہیں کمپیوٹر فراہم نہیں کئے اور جن چند اسکولوں میں کمپیوٹر دیئے گئے ہیں وہاں کمپیوٹر لیبارٹریاں اور اساتذہ موجود نہیں۔ جس کے باعث سیکڑوں طلبا اور طالبات اپنے متعلقہ مضمون کی تعلیم ہی شروع نہیں کرسکے۔