بھارتی ریاست اڑیسہ میں ٹریفک حادثے سے کبڈی کے 8 کھلاڑی ہلاک متعدد زخمی

کبڈی ٹیم ایک ٹورنامنٹ میں شرت کے بعد واپس اپنے گاؤں آ رہی تھی کہ گاڑی الٹ کر کھائی میں جا گری


ویب ڈیسک September 20, 2015
متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، ڈاکٹرز:فوٹو فائل

بھارتی ریاست اڑیسہ میں منی بس کھائی میں گرنے سے کبڈی کے 8 کھلاڑی ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اڑیسہ میں سندھاپور سے تعلق رکھنے والی کبڈی ٹیم ایک ٹورنامنٹ میں شرکت کے بعد واپس اپنے گاؤں آ رہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث الٹ کر گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے میں کبڈی ٹیم کے 8 کھلاڑی ہلاک جب کہ 9 شدید زخمی ہو گئے۔

مقامی افراد نے حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اپنی مدد آپ کے تحت گاڑی سے نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز کے مطابق متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں