بڈھ بیر بیس کیمپ پر حملہ کرنے والے 5 دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی

3 دہشت گردوں کا تعلق خیبر ایجنسی جب کہ 2 کا تعلق سوات سے ہے۔

ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت پوسٹ مارٹم اور فنگر پرنٹس کے ذریعے ممکن ہوئی۔ فوٹو: فائل

بڈھ بیر میں ایئرفورس کے بیس کیمپ پر حملہ کرنے والے 5 دہشت گردوں کی شناخت کر لی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں ایئرفورس کے بیس کیمپ پر حملہ کرنے والے 14 میں سے 5 دہشت گردوں کی شناخت کر لی گئی ہے، 3 دہشت گردوں کا تعلق خیبر ایجنسی جب کہ 2 کا تعلق سوات سے ہے۔ ہلاک دہشت گردوں میں سے سراج الدین ،عدنان اور ابراہیم کا تعلق خیبر ایجنسی سے جب کہ رب نواز، محمد اسحاق سوات کے رہائشی ہیں اور ان کی عمریں 19 سے 27 سال کے درمیان ہیں۔


ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت پوسٹ مارٹم اور فنگر پرنٹس کے ذریعے ممکن ہوئی۔ پوسٹ مارٹم کے بعد دہشت گردوں کی لاشوں کو دفنا دیا گیا۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل پشاور میں ایئرفورس کے بیس کیمپ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 29 جوان شہید جب کہ 14 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔

https://www.dailymotion.com/video/x37deq6_peshawar_news
Load Next Story