کراچی پولیس نے عید الاضحیٰ کے موقع پر سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا

عید قرباں پر15ہزار589 پولیس اہلکارتعینات ہوں گے جبکہ205ریزرو پلاٹونزاور456 موبائل گشت پرموجود ہوں گی، کراچی پولیس چیف


ویب ڈیسک September 20, 2015
کسی سیاسی یا مذہبی جماعت کو گھروں یا عوامی مقامات پر کھال جمع کرنے کی اجازت نہیں، مشتاق مہر فوٹو: فائل

پولیس نے عید الاضحیٰ کے موقع پر سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے جس کے تحت 15 ہزار 5 سو 89 پولیس اہلکار شہر بھر میں تعینات ہوں گے۔

کراچی پولیس چیف مشتاق مہر کے مطابق مویشی منڈیوں میں تاجروں اور خریداروں کے تحفظ کے لیے پولیس کی نفری تعینات کی گئی ہے، اس کے علاوہ عید الاضحیٰ کے موقع پر بھی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گے ہیں۔ شہر بھر کی 3ہزار 113 مساجد ، 224 امام بارگاہوں اور 448 عید گاہوں کے علاوہ اسماعیلی اور بوہری برادری کے 33 جماعت خانوں پر پولیس اہلکار تعینات ہوں گے۔

کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر 15 ہزار 5 سو 89 پولیس اہلکار شہر بھر میں تعینات ہوں گے، 205 ریزرو پلاٹونزاور 456 پولیس موبائلز گشت پر موجود ہوں گی، اس کے علاوہ زونل سطح پربم ڈسپوزل اسکواڈ سمیت پولیس کمانڈوز بھی موجود ہوں گے۔

مشتاق مہر کا کہنا تھا کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر کالعدم تنظیموں پر بھی کڑی نگاہ رکھی جائے گی، کسی سیاسی یا مذہبی جماعت کو گھروں یا عوامی مقامات پرکھال جمع کرنے کی اجازت نہیں۔ شہری قربانی کی کھالیں چھیننے کے حوالے سے ون فائیو مدد گار پولیس کو اطلاع دیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں