قومی انسداد دہشت گردی کے تیسرے کورس میں 405 اہلکاروں کی تربیت مکمل
تربیت حاصل کرنیوالے اہلکاروں کا تعلق پاک بحریہ،گلگت بلتستان پولیس،اسپیشل سیکیورٹی یونٹ سندھ سے ہے، آئی ایس پی آر
نیشنل کاؤنٹرٹیررازم ٹریننگ سینٹر کے تیسرے کورس میں 405 سیکیورٹی اہلکاروں کی ترتیب مکمل ہوگئی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نیشنل کاؤنٹرٹیررازم ٹریننگ سینٹر کھاریاں میں 4 ہفتوں پر مشتمل قومی مربوط انسداد دہشت گردی کورس میں پاک بحریہ، گلگت بلتستان پولیس، سندھ پولیس کے اسپیشل سیکورٹی یونٹ ، پنجاب ڈیفنس سروس گارڈ، آزادجموں وکشمیر پولیس، پاکستان کوسٹ گارڈ ، آرمی اسٹرٹیجک فورس کمانڈ، ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس اور رینجرز کے 405 اہلکاروں نے اس تربیتی کورس میں حصہ لیا۔
کورس کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی کورکمانڈر منگلا لیفٹیننٹ جنرل ہلال حسین تھے، اس کے علاوہ آئی جی اسلام آباد، آئی جی آزاد کشمیر اور سیکریٹری داخلہ پنجاب بھی تقریب میں شریک تھے۔
تقریب سے خطاب کے دوران لیفٹیننٹ جنرل ہلال حسین نے کہا کہ پیراملٹری فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو انسداد دہشت گردی کی تربیت فراہم کرنے کا مقصد قومی سطح پر دہشت گردی کے خلاف ایک مربوط جوابی طریقہ کار کو فروغ دینا ہے۔اس سے سیکیورٹی اہلکاروں کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔