انتخابی مہم میں حصہ لینے پر پابندی کیخلاف الیکشن کمیشن اورعدالت جاؤں گاعمران خان

اليکشن کميشن نے سندھ اور پنجاب کے بلدياتی انتخابات ميں ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا فيصلہ کرليا


ویب ڈیسک September 20, 2015
الیکشن کمیشن ضمنی الیکشن میں ارکان اسمبلی کو انتخابی مہم نہیں چلانے دے رہا، عمران خان فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ انہیں الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات کے لئے مہم نہیں چلانے دے رہا جس پر وہ الیکشن کمیشن اور عدالت جائیں گے جب کہ اليکشن کميشن نے سندھ اور پنجاب کے بلدياتی انتخابات ميں ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا فيصلہ کرليا ہے۔


چيئرمين سيکرٹريٹ لاہور ميں چوہدری سرور اور عبدالعليم خان کے ہمراہ پريس کانفرنس کرتے ہوئے تحريک انصاف کے چيئرمين عمران خان نے کہا ہے کہ (ن) ليگ اور اليکشن کميشن ميں مکمل مک مکا ہے اور دونوں کی کوشش ہو گی کہ ضمنی انتخابات ميں (ن) ليگ کامياب اور تحريک انصاف کو شکست کا سامنا کرنا پڑے۔ انہوں نے کہا کہ 4 اکتوبر کو اليکشن کميشن کے سامنے تاريخی احتجاجی جلسہ کريں گے، اليکشن کميشن جس کو تمام سياسی جماعتيں مستردکر چکی ہيں اور جوڈيشل کميشن نے بھی ان کے خلاف 40 نکات ديئے وہی اليکشن کميشن اب دوبارہ اليکشن کروارہا ہے جب کہ مجھے ضمنی انتخابی مہم چلانے سے روکنا غير قانونی اور غير جمہو ری عمل ہے جس کے خلاف آج اليکشن کميشن اور ہائيکورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔

https://img.express.pk/media/images/q418/q418.webp

https://img.express.pk/media/images/imran-khan/imran-khan.webp

عمران خان کا کہنا تھا کہ (ن) ليگ نے پنجاب ميں پو ليس کو بھی "گلو "بنا ديا ہے اور ملک ميں سز ا کا کوئی نظام نہيں ہے، جرم کرنے والوں کو عہدے ديئے جاتے ہيں اور افضل خان اور طارق ملک جيسے لوگوں کے خلاف کا روائياں کی جاتی ہيں۔ انہوں نے کہا کہ (ن) ليگ والے کسی کو پو ليس سے خوفزدہ کرواتے ہيں اور کچھ کو نوکرياں ديتے ہيں، عمر ورک اور ڈی ايس پی رياض شاہ (ن) ليگ کی مہم چلا رہے ہيں ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) ليگ نے زيادہ دير نہيں رہنا ہم دھاندلی اور لوگوں کو دھمکیوں دينے والے پوليس والوں کو کسی صورت نہيں چھوڑيں گے ۔ انہوں نے اپنے کارکنوں کو کہا کہ وہ ويڈ يواور تصوير بنائے اور مجھے ديں ہم ان کو بے نقاب کريں گے۔

https://img.express.pk/media/images/q517/q517.webp

چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ حسين نواز کی لندن ميں 700ارب کی جائيداد بنانے سميت (ن) ليگ کی تمام کر پشن کو بے نقاب کر يں گے جب کہ نندی پور23ارب سے 84ارب کی سے پہنچ گيا اور ايل اين جی کے منصوبے کے بارے ميں تمام کر پشن کو بھی بے نقاب کیا جا ئے گا۔ انہوں نے کہا کہ (ن) ليگ کے دور ميں اگر سٹيل مل بند ہو نا تھی تو (ن) ليگ بتائے انکا "تجر بہ "کہاں گيا جب کہ اعتزاز احسن بالکل درست کہہ رہے ہيں کہ (ن) ليگ اپنے لوہے کے کاروبار کو فروغ دينے کی لئے سٹيل ملز کو بند کر رہے ہيں اور سڑکوں پر لوہا لگا رہے ہيں۔ انہوں نے کہا کہ 30ارب کی سسبڈی سستی روٹی ميں دی گئی وہ کہاں گئی ؟ اور قائد اعظم سولر اور ميٹر و بس منصوبے کی صلاحيت قوم کے سامنے لائيں گے جب کہ دانش سکولوں کے15ارب کہاں گئے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری نوازشر يف کی کر پشن کو بچاتا رہا ہے اسي وجہ وہ اب (ن) ليگ والوں سے کہتا ہے کہ وہ رينجرز اور نيب والوں کو روکیں۔

https://img.express.pk/media/images/q614/q614.webp

عمران خان کا کہنا تھا کہ تحر يک انصاف کے کسان کنونشن کے بعد (ن) ليگ خوفزدہ ہوچکی ہے اور340ارب کا پيکج دے کر دھاندلی کا آغاز کر رہی ہے مگر اليکشن کميشن خاموش ہےجب کہ کسان پيکج ميں سے170ارب سے زائد صوبوں سے ليئے جائيں گے جو کہ غلط ہے صوبے اپنا بجٹ بنا چکے ہيں۔ انہوں نے کہا کہ جنر ل راحيل شر يف بہت اچھا کام کر رہے ہيں مگر ميں افراد نہيں اداروں پر يقين رکھتاہوں جب کہ ملک ميں جب تک نيب آزاد نہيں ہوگئی اس وقت لوگ رينجرز کی جانب ہی ديکھيں گے۔

https://img.express.pk/media/images/q711/q711.webp

https://img.express.pk/media/images/sarwar/sarwar.webp

تحر يک انصاف پنجاب کے آرگنائزر چوہدری سرور نے کہا ہے کہ پارٹي چيئر مين عمران خان کو ضمني انتخابی مہم ميں شرکت سے روکنے کے خلاف آج لاہور ہائيکورٹ اور اليکشن کميشن ميں پٹيشن دائر کريں گے، ہم جمہو ريت پر يقين نہ رکھتے ہوتے تو موجودہ اليکشن کميشن کی نگرانی ميں ضمنی انتخابات کا بائيکاٹ کر ديتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک ميں جمہو ريت کی مضبوطی چاہتے ہیں مگر کر پشن اور ناانصافی کو برداشت نہيں کیا جا ئيگا جب کہ آئی جی پنجاب سميت پوليس کے ديگر افسران کے رشتہ دار (ن) ليگ کے ٹکٹ پر بلدياتی اليکشن لڑرہے ہيں ان حالات ميں لوگوں کو انصاف کون دے گا؟ انہوں نے کہا کہ پنجاب ميں پو ليس سياسی بن چکی ہے اور وہ بھتہ خوروں ،ٹارگٹ کلرز اور ڈاکوں کو پکڑ نے کی بجائے تحر يک انصاف کو سياسي انتقام کا نشانہ بنارہي ہے اور ہمارے بلدياتی انتخابات کے اميدواروں کو ہر اساں کر رہی ہے مگر اسکے باوجود ہم حکمرانوں کی دھونس اور دھاندلی کا ڈٹ کر مقابلہ کريں گے۔

https://img.express.pk/media/images/q810/q810.webp

https://img.express.pk/media/images/ECP/ECP.webp

دوسری جانب اليکشن کميشن نے سندھ اور پنجاب کے بلدياتی انتخابات ميں ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل درآمد کرانے کا فيصلہ کرليا ہے جب کہ صوبائی حکام سے پہلی ميٹنگ کے بعد بھی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا نوٹس ليتے ہوئے اليکشن کميشن نے دونوں صوبوں کے اعلیٰ حکام کو پير کو طلب کرليا ہے۔ ذرائع کے مطابق اليکشن کميشن نے دونوں صوبوں کے چيف سيکرٹريز، آئی جيز کو پير کو اليکشن طلب کر ليا ہے جب کہ اجلاس ميں دونوں صوبوں کے آئی جيز کو صوبوں ميں امن وامان برقرار رکھنے کی ہدايت کی جائيگی، صوبائی حکام سے سيکرٹری اليکشن کميشن بابر يعقوب فتح محمد سے ملاقات کرينگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں