جنوبی افریقا میں انسان نما دیوہیکل پاؤں کا نشان دریافت

مقامی افراد کے مطابق یہ جالوت کے پیر کا نشان ہے جس کا ذکر بائبل میں بھی ملتا ہے۔


ویب ڈیسک September 20, 2015
مقامی افراد کے مطابق یہ جالوت کے پیر کا نشان ہے جس کا ذکر بائبل میں بھی ملتا ہے۔ فوٹو: فائل

جنوبی افریقا میں ایک دیوار پر انسانی پاؤں کا دیوہیکل نشان موجود ہے جس کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ 20 کروڑ سال قبل انسان نما مخلوق نے زمین کا رخ کیا تھا۔

یہ نقشِ پا جنوبی افریقا کے شمال مشرقی علاقے میں پائے گئے ہیں جس کی لمبائی 4 فٹ ( قریباً 1.2 میٹر) ہے۔ اگر اس تناسب سے دیکھا جائے تو یہ 8 میٹر بلند مخلوق کا پیر ہوسکتا ہے۔ جس چٹان پر یہ نشان ہے وہ 20 کروڑ سے 3 ارب سال قدیم ہے اور ماہرِ ارضیات کے مطابق اس کی مختلف تہیں مختلف ادوار میں بنی ہیں۔ مقامی افراد کے مطابق یہ کسی غیر انسانی یا غیر ارضی مخلوق کا پاؤں بھی ہوسکتا ہے۔ مقامی افراد کا ماننا ہے کہ یہ جالوت کا پیر ہے جس کا ذکر بائبل میں بھی آیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یونانی، ہندی، انکا، ازطق اور خود اسلامی تہذیبوں میں بھی انسانوں سے بہت بڑے دیو اور مخلوق کے قصے ملتے ہیں لیکن خود بائبل کے مطابق جالوت کا قد صرف 10 فٹ تھا۔

ایک کیمیا داں جے وائلے کے مطابق یہ انسانی پاؤں کا نقش نہیں کیونکہ چٹان گرینائٹ پر مشتمل ہے جو شروع میں بہت گرم تھا لیکن اسے ٹھنڈا ہوکر ٹھوس ہونے میں بہت وقت لگا اور سینکڑوں ڈگری سینٹی گریڈ کا مادہ اچانک نہیں بلکہ دھیرے دھیرے ٹھنڈا ہوا تھا۔ لیکن ماہرین نے یہ دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ اب بھی کسی کیچڑ یا نرم مادے میں انسانی پیر رکھ کر اٹھایا جائے تو ہوبہو ایسا ہی نشان بنتا ہے تاہم دیگر ماہرین کہتے ہیں کہ یہ نشان لاکھوں برس کے موسمی اثرات اور ارضیاتی عمل کی وجہ سے بنے ہیں کیونکہ اب سے 20 کروڑ سال قبل انسان اس زمین پر موجود نہیں تھے اور بہت کم جانور ہی منظرِ عام پر آئے تھے۔

پاؤں کے اس نشان کا اولین ذکر 1912 میں کیا گیا تھا لیکن سال 2013 میں پاؤں کا نشان دوبارہ منظرِ عام پر آیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |